بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

میرپور خاص میں میڈیکل طالبہ کی خودکشی، کالج پرنسپل ، ان کی اہلیہ سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)میرپورخاص میں ایک میڈیکل طالبہ کی مشتبہ خودکشی کے کیس میں نئی پیش رفت ہوئی ہے،

جہاں پولیس نے کالج کے پرنسپل اور ان کی اہلیہ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں پرنسپل تنویر عالم، ان کی اہلیہ پروفیسر فرزانہ، فارمیسی کے لیکچرر عابد لغاری اور دو طلبہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ طالبہ کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں ہراسانی اور خودکشی پر مجبور کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے متن میں الزام لگایا گیا ہے کہ مذکورہ لیکچرر اور دو طلبہ طالبہ کو بلیک میل کر رہے تھے۔ اس حوالے سے کالج انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کیا گیا، لیکن کارروائی کرنے کے بجائے طالبہ پر شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا رہا۔

مزید الزامات کے مطابق اگر طالبہ شکایت واپس نہ لیتی تو پرنسپل اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اس کا داخلہ ختم کرنے کی دھمکیاں دی گئیں اور اسے مسلسل ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید حقائق سامنے آنے کی امید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…