شیخوپورہ (این این آئی)شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور اس کے مبینہ دوست کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق خاتون اور اسکے مبینہ دوست کو قتل کرنے والے اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سکندر نے اپنی 16 سالہ بہن اقرا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا۔ اس کے بعد ملزم نے 23 سالہ علی حسن کو دکان پر جا کر گولیاں مار دیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورنزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کیے۔ ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



















































