ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

این ڈی ایم اے کا ممکنہ شدید گرمی کے پیش نظر الرٹ جاری

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 11 اپریل سے سندھ کے مختلف علاقوں میں ممکنہ شدید گرمی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔

منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق 11 اپریل کے بعد سندھ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع، شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے،رات کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ جبکہ دن کا 5 سے 7 ڈگری زیادہ ہونے کا امکان ہے۔سندھ کے متعدد اضلاع بشمول دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور گردونواح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔جامشورو، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ، عمرکوٹ اور کشمور میں بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔جھل مگسی، اوستہ محمد اور ڈیرہ مراد جمالی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہیٹ ویو الرٹ میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں،بزرگوں، بچوں اور محنت کش طبقے کا خاص خیال رکھیے۔

این ڈی ایم اے تمام موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے پیشگی آگاہی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے اورتمام ممکنہ صورتحال اور متوقع خطرات کے حوالے سے ضروری معلومات متعلقہ اداروں اور عوام تک باہم پہنچا رہا ہے،موسمی صورتحال ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…