ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

ہر بچے کا ’’ب فارم‘‘ اب ایک بار نہیں 3 بار بنے گا! نیا طریقہ کار متعارف

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نادرا نے بچوں کے ب فارم کے اجرا کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب ہر بچے کا ب فارم مختلف مراحل میں تین مرتبہ جاری کیا جائے گا۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی، جو ملک کے اندر اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا مجاز ادارہ ہے، نے اس نئے طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق ہر مرحلے پر بچے کا ب فارم تصویر کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور ہر فارم ایک مخصوص مدت تک کارآمد رہے گا۔نئے نظام کے تحت پیدائش کے وقت پہلا ب فارم بغیر تصویر کے جاری ہوگا، جو بچے کی تین سال کی عمر تک مؤثر رہے گا۔ اس کے بعد تین سال مکمل ہونے پر دوسرا ب فارم تصویر کے ساتھ بنایا جائے گا، جس کی مدت دس سال کی عمر تک ہوگی۔

جب بچہ دس سال سے زائد عمر کا ہو جائے گا تو تیسرا ب فارم دوبارہ جاری کیا جائے گا، جس کے لیے تصویر کے ساتھ بایومیٹرک معلومات، جیسے آئرس اسکین اور فنگر پرنٹس بھی حاصل کیے جائیں گے۔ یہ فارم اٹھارہ سال کی عمر تک کارآمد رہے گا۔

نادرا نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے ایک ماہ کے اندر یونین کونسل میں رجسٹریشن کروائیں اور بروقت ب فارم حاصل کریں۔ مزید یہ کہ ہر مرحلے پر مدت ختم ہونے سے پہلے نیا ب فارم بنوانا ضروری ہے، جس کے لیے قریبی نادرا دفتر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے بھی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…