ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

datetime 6  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے سہولتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے،

اب شہری بغیر دفاتر کے چکر لگائے اپنے لائسنس سے متعلق امور گھر بیٹھے نمٹا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پر لائسنسنگ کے نظام میں بہتری لائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صرف ایک ماہ کے دوران 84 ہزار 500 سے زائد افراد کو مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کی جاری رپورٹ کے مطابق 23 ہزار 266 افراد نے لرنر پرمٹ حاصل کیا، جبکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والے 15 ہزار 25 شہریوں کو باقاعدہ لائسنس جاری کیے گئے۔اسی عرصے میں 5 ہزار 208 شہریوں نے اپنے لائسنس کی تجدید کروائی، جبکہ بیرون ملک سفر کے لیے 154 افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ مزید برآں 929 لائسنسوں کی توثیق کی گئی اور تقریباً 40 ہزار افراد کو دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔سی ٹی او راولپنڈی نے شہریوں کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے۔

انہوں نے شہریوں کو تاکید کی کہ جرمانوں اور قانونی مسائل سے بچنے کے لیے بروقت لائسنس حاصل کریں۔ٹریفک پولیس کی جانب سے DLIMS ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ شہری آسانی سے گھر بیٹھے اپنے لائسنس سے متعلق تمام مراحل مکمل کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…