موسی خیل (این این آئی)آسمانی بجلی گرنے سے 65دنبے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق موسی خیل کے مضافاتی علاقے میں موسلا دھار بارش کے دوران اچانک آسمانی بجلی مویشیوں کے ریوڑ پر گری، آسمانی آفت کے نتیجے میں 65دنبے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 15دنبے شدید زخمی ہوگئے ۔میڈیا سے گفتگو میں متاثرہ شخص نے روتے ہوئے دہائی دی کہ آسمانی بجلی نے میرا سب کچھ ختم کر دیا ہے، یہی میری کل کائنات تھی، میں اب بالکل بے سہارا ہو چکا ہوں۔متاثرہ گلہ بان اور علاقہ مکینوں نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ غریب متاثرہ شخص کی فوری مالی امداد کی جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت دوبارہ شروع کر سکے۔



















































