جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

این ڈی ایم نے ملک بھر کے لیے ممکنہ موسمی صورتحا ل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک بھر کے لیے ممکنہ موسمی صورتحا ل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

جس میں کہاگیا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے جنوری میں جاری کردہ متوقع موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے۔ این ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں کہاکہ ٰاین ای او سی کی جانب سے ماہ اپریل تا جون کی ممکنہ موسمی صورتحال کا جائزہ بھی جاری کیا جا رہاہے ،این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث اگلے 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش متوقع]5 اپریل تک خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ.ہے ۔ حکام کے مطابق اگلے 24گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے ، پنجاب سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے حکام کے مطابق چترال، دیر، سوات،کالام،منگورہ، بٹگرام، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں،لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ حکام کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، گوجر خان، جہلم، چکوا ل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد،سیالکوٹ اورمنڈی بہاؤالدین میں اگلے 12سے24گھنٹوں میں آندھی جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،

ناروال، سرگودھا،جھنگ، فیصل آباد،لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،بورے والا، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپورمیں بھی بارش متوقع ہے ۔ حکام کے مطابق سندھ میں کراچی سمیت حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی،نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمر کوٹ، تھرپارکر، میر پور خاص، ٹنڈو آلہ یاراور ٹنڈومحمد خان میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت،گھانچے، استور، دیامر،خرمنگ، شگر، غزر، نگر، مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی،پونچھ،کوٹلی، میر پور، بھمبر، اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے ،بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب،لورالائی،ڈیرہ بگٹی، زیارت،قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی،نوشکی، خضدار، آواران،واشک،، پنجگور، تربت، گوادراور لسبیلہ میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران آندھی اور تیز ہواؤ ں سمیت بارش متوقع ہے ، ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ڑالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔ حکام نے بتایاکہ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ حکام نے بتایاکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان، مسافر احتیاط کریں ،

پہاڑی علاقو ں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے ۔ حکام نے کہاکہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں ،تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں،کمزور تعمیرات اورتنصیبات سے دور رہیں ،سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں ،عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ”سے بروقت معلومات حاصل کریں ،این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…