واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نجی تقریب کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرون کی بیوی اس سے بہت برا سلوک کرتی ہے جس کے بعد امریکی صدر کے بیان سے ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں ہونے والے ایک نجی لنچ کے دوران ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں پر ایران کے خلاف جنگ میں ساتھ نہ دینے پر تنقید کی۔ اس دوران انہوں نے فرانسیسی صدر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فرانس کو فون کیا، میکرون، جن کے ساتھ ان کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں۔ٹرمپ کا اشارہ ایک پرانی ویڈیو کی جانب تھا جس میں مبینہ طور پر بریجیٹ کو میکرون کے ساتھ سخت رویہ اپناتے ہوئے دکھایا گیا تھا، تاہم فرانسیسی صدر پہلے ہی اس ویڈیو کو گمراہ کن مہم کا حصہ قرار دے چکے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے فرانس سے خلیجی خطے میں مدد کی درخواست کی تھی لیکن ان کے بقول میکرون نے جنگ کے بعد تعاون کی پیشکش کی۔ ٹرمپ نے اس جواب کو طنزیہ انداز میں دہراتے ہوئے کہا کہ انہیں فوری مدد درکار تھی، نہ کہ بعد میں۔ٹرمپ نے اس موقع پر نیٹو پر بھی سخت تنقید کی اور اسے کاغذی شیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بڑا عالمی تنازعہ پیدا ہوا تو نیٹو شاید امریکا کے ساتھ کھڑا نہ ہو۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ ایران جنگ کے بعد امریکا اپنے نیٹو کے ساتھ تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لے سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان سے امریکا اور یورپی اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرقِ وسطی میں جنگی صورتحال پہلے ہی پیچیدہ ہو چکی ہے۔
میکرون کی بیوی اس سے بہت برا سلوک کرتی ہے، ٹرمپ کے بیان نے ہلچل مچا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عائزہ سے علیحدگی کی خبروں پر دانش تیمور نے بالآخر خاموشی توڑ دی
-
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
گھر خریدنے یا بنانے کے لیے قرضہ، ہاؤسنگ فنانس کے قواعد میں بڑی تبدیلی
-
پنشن کے لیے بینکوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم نے نئی سہولت فراہم کردی
-
اب ہر ماہ تنخواہ کس تاریخ تک ملے گی؟ ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے ساتویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
عمران خان کو کس اسپتال منتقل کئے جانے کا امکان،تیاریاں شروع
-
پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکو ل کب کھلیں گے؟ نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
سولر صارفین کے حوالے سے پریشان کن خبرسامنے آگئی
-
یو اے ای جانے سے پہلے یہ اہم بات جان لیں
-
تھانے میں زیادتی کیس کاڈراپ سین ، ڈی این اے رپورٹ میں اہلکار بے گناہ نکلا
-
ملک بھر میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا



















































