راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے مبینہ زدیاتی کا نشانہ بنانے سمیت نائیکہ کے حوالے کرنے اور
دو ماہ تک لڑکی سے جسم فروشی کا دھندہ کرانے میں ملوث متاثرہ لڑکی کے خالہ و خالو سمیت نائیکہ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی کی والدہ نے پیرودھائی پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ ہمشیرہ مسماتہ آمنہ بی بی جو پیرودھائی میں رہتی نے میری 17 سالہ بیٹی کو فون کرکے بلایا اور اپنے خاوند قیصر کے ساتھ مل کر اسکو اغوا کرکے دوسری رہائش مری میں لے گئے۔جہاں بیٹی کے خالو قیصر نے بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر و تشدد کرکے ہمشیرہ نے نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں اور بعدازاں دونوں بیٹی کو پیرودھائی لے آئے۔جہاں ایک ہوٹل پر نائیکہ مسماتہ طیبہ اوراور اس کے خاوند زکارل کے حوالے کردیا جہاں وہ اس سے زبردستی ویڈیوز وائرل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر جسم فروشی کا دھندہ کرواتے رہے جب کہ ہمشیرہ اور بہنوئی وہاں خیریت پوچھنے جاتے اور روزانہ دو ہزار روپے لیکر جاتے رہے۔بیٹی کے پچاس ہزار روپے بھی انہیں کے پاس ہیں، سنگین واردات پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی راول سعد ارشد کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس نے مقدمے میں ملوث متاثرہ لڑکی کی خالہ مسماتہ آمنہ بی بی ، خالو قیصر اور نائیکہ طیبہ بی بی کو گرفتار کرلیا جبکہ نائیکہ کے خاوند زکارل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیِں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت دیگر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



















































