بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری ڈاکٹرز پر پابندی عائد

datetime 31  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت سرکاری شعبے کے ڈاکٹرز کو صحت کارڈ پینل پر شامل نجی ہسپتالوں میں کام کرنے سے روک دیا گیا، وزیراعلی کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت نیا نظام نافذ کردیا گیا۔پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سرکاری کارڈیک سرجنز، کارڈیا لوجسٹس، اینستھیٹسٹس اور ملٹی ڈسپلنری ڈاکٹرز کسی بھی نجی ہسپتال میں خدمات انجام نہیں دے سکیں گے۔

فیصلے کا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے بوجھ کو بہتر انداز میں سنبھالنا اور انتظار کی فہرست کم کرنا ہے۔مراسلے کے مطابق سرکاری کارڈیک ہسپتالوں میں شام کی شفٹ کے دوران اضافی آپریشنز کی اجازت دی گئی ہے اور دوپہر دو بجے کے بعد ہر سرجری پر پچاس ہزار روپے شیئر ادا کیا جائے گا جبکہ ادویات اور دیگر سامان کی لاگت بھی حکومت برداشت کرے گی۔واضح کیا گیا ہے کہ شام کی شفٹ اضافی استعداد بڑھانے کیلئے ہوگی جبکہ صبح کی شفٹ میں دستیاب وسائل کے مکمل استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہدایات پی آئی سی لاہور، آر آئی سی راولپنڈی، ایف آئی سی فیصل آباد سمیت نو بڑے ہسپتالوں کے سربراہان کو ارسال کی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…