جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور

datetime 27  مارچ‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے علاقے گوہڑہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

علاقہ مجسٹریٹ گوجر خان آفتاب احمد نے دلہن کی ضمانت منظور کی، عدالت نے ملزمہ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔دلہن کو گرفتاری کے بعد گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار لڑکی کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی ہے، شادی کے بعد فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر قانونی کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق پولیس جب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو لڑکی کا شوہر فرار ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق پولیس نے پنجاب آرمز ترمیمی آرڈیننس 2015ء کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…