ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

سی سی ڈی میں ایک ہزار نئی بھرتیوں کا فیصلہ، 491ملین روپے کے فنڈز منظور

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)سی سی ڈی پنجاب میں ایک ہزار نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں 491ملین روپے کے فنڈز بھی منظور کرلیے گئے

صوبائی کابینہ نے سی سی ڈی میں نفری کی شدید کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف کیڈرز میں ایک ہزار افسران اور اہلکاروں کی فوری بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ صوبے بھر میں خطرناک ڈاکوئوں، مجرموں اور اشتہاریوں کی سرکوبی کے لیے کیا گیا ہے۔سرکاری مراسلے کے مطابق سی سی ڈی کا محکمہ مارچ 2025ء میں قائم کیا گیا تھا، جس کے لیے 7486افسران و اہلکاروں کی نفری منظور شدہ ہے، تاہم اس وقت صرف 3904اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں اور 3582اسامیاں خالی ہیں۔صوبے کو اسلحہ سے پاک کرنے میں سی سی ڈی کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، جس کے قیام کے بعد ڈکیتی کی وارداتوں میں 55فیصد اور قتل کے واقعات میں 45فیصد تک واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کی نفری نئے بننے والے محکمے پیرا کو بھجوائی گئی ہے، جس کی وجہ سے پولیس سے سی سی ڈی کو مزید نفری فراہم کرنا ممکن نہیں رہا۔نفری کی کمی دور کرنے کے لیے آئی جی پنجاب نے ایک ہزار کانسٹیبلز اور ڈرائیور کانسٹیبلز کی بھرتی کی سمری حکومت کو بھجوائی تھی۔ جس پر کابینہ نے نئی سیٹوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

منظوری کے مطابق سی سی ڈی میں 8ایس پی جنرل ایگزیکٹیو کیڈر، 3ایس پی لیگل کیڈر، 19ڈی ایس پی جنرل ایگزیکٹیو کیڈر اور 10ڈی ایس پی لیگل کیڈر کے افسران بھرتی کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ 51انسپکٹر جنرل ایگزیکٹیو کیڈر، 141سب انسپکٹر، 173اے ایس آئی، 35ہیڈ کانسٹیبل، 100ڈرائیور کانسٹیبل اور 460کانسٹیبلز کی بھرتی کا عمل بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔حکومت نے ان بھرتیوں اور انتظامی امور کے لیے رواں مالی سال 2025/26کے سپلیمنٹری بجٹ میں 491ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی بھی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…