ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے زیور تعلیم پروگرام بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے بہتر نتائج نہ آنے کے باعث غریب بچیوں کے لیے زیور تعلیم پروگرام کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ نے منصوبے کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سرکاری سکولوں میں طالبات کی تعداد بڑھانے اور تعلیم میں شرکت کو فروغ دینے کے لیے ماہانہ 1000روپے وظیفہ دیا جاتا تھا۔ذرائع کے مطابق زیور تعلیم پروگرام شہباز شریف دور حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ تھا، جس پر ہر سال 7ارب 35 کروڑ روپے مختص کیے جاتے تھے۔ تاہم بہتر نتائج نہ آنے اور اسکولوں میں طلبا کی شرکت میں مطلوبہ اضافہ نہ ہونے کے باعث حکومت نے سکیم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویزات کے مطابق بجٹ اب دیگر اہم شعبوں جیسے کہ ٹرانسپورٹ، اساتذہ کی بھرتی، امتحانات اور دیگر تعلیمی امور پر خرچ کیا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن کے سیکرٹری مدثر ریاض ملک نے اس منصوبے کی بندش پر موقف سے گریز کیا ہے۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ زیور تعلیم پروگرام کی بندش سے غریب بچیوں کے تعلیمی مواقع پر اثر پڑ سکتا ہے اور حکومت پر دبا ہے کہ وہ متبادل اقدامات یا نئے پروگرام کے ذریعے تعلیم کی حوصلہ افزائی کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…