ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی انجینئرز کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 25  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے نوجوان انجینئرز کو خود کفیل بنانے اور انہیں عالمی مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے ایک نیا پروگرام ’’گلوبل انجینئرنگ فری لانس انیشی ایٹو‘‘ شروع کر دیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت تقریباً 5 ہزار انجینئرز کو بین الاقوامی فری لانسنگ کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی تربیت دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے آن لائن کورسز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں شرکا کو عالمی فری لانس پلیٹ فارمز پر کام کرنے کے اصول اور طریقہ کار سکھایا جائے گا۔تربیت کے دوران انجینئرز کو مضبوط پورٹ فولیو بنانے اور پہلا فری لانس منصوبہ حاصل کرنے کے لیے خصوصی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ یہ تربیتی پروگرام رواں سال اپریل کے تیسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل وسیم نذیر کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ کا شعبہ تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن اور ریموٹ ورک کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پروگرام میں شامل افراد کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر اسیسمنٹ بھی کی جائے گی تاکہ انہیں ان کی مہارت کے مطابق بہتر مواقع دیے جا سکیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے نہ صرف انجینئرنگ خدمات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کو قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا، اور پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اپنی مؤثر جگہ بنا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…