منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، شمالی علاقہ جات میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش جبکہ شمالی علاقہ جات میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آئندہ 12سے 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں ممکنہ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، غذر، دیامیر، گھانچے، شگر اور نگر میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، منڈی بہاالدین، چکوال، جہلم، اٹک، مری، بھکر، خوشاب اور میانوالی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی آئندہ 12سے 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جن میں حیدرآباد، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، خیرپور، میرپور خاص، مٹھی، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان اور کراچی شامل ہیں، جہاں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، تربت اور گوادر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان اور گلگت بلتستان میں متوقع بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ جبکہ گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ بلوچستان کے زیارت، ہرنائی، سبی، موسی خیل، شیرانی اور لورالائی میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

قومی شاہراہ این-50، این-65 اور این-70 پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے عوام اور متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے، جبکہ مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…