ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

اس سال میٹرک انگلش کا پرچہ کیسا ہوگا؟ تعلیمی بورڈ نے ماڈل پیپر جاری کر دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تعلیمی بورڈ کی جانب سے رواں سال دسویں جماعت کے لازمی انگریزی پرچے کا ماڈل پیپر جاری کر دیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو امتحانی پیٹرن سے آگاہ کیا جا سکے۔

ملک بھر میں عیدالفطر کے فوراً بعد نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگا، جس کے لیے طلبہ، تعلیمی ادارے اور امتحانی بورڈز اپنی تیاریاں مکمل کر رہے ہیں۔لاہور بورڈ کے شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کا انگریزی کا لازمی پرچہ 30 مارچ کو دو شفٹوں، صبح اور شام، میں لیا جائے گا۔بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے اپنے آفیشل پلیٹ فارم پر ماڈل پیپر فراہم کیا ہے تاکہ طلبہ کو سوالات کی نوعیت اور پرچے کے ڈھانچے کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد مل سکے۔یہ پرچہ دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں معروضی (آبجیکٹو) اور تفصیلی (سبجیکٹیو) حصے شامل ہیں، اور اسے حل کرنے کے لیے طلبہ کو مجموعی طور پر ڈھائی گھنٹے کا وقت دیا جاتا ہے۔ماڈل پیپر کے مطابق معروضی حصے میں 19 سوالات شامل ہوں گے جن کے مجموعی نمبر بھی 19 ہوں گے، جبکہ اس حصے کو حل کرنے کے لیے 20 منٹ مختص کیے گئے ہیں۔

اس سیکشن میں فعل کی درست شکل، الفاظ کے صحیح ہجے، جملوں کی درستی اور گرامر سے متعلق درست آپشن کے انتخاب جیسے سوالات شامل ہوں گے۔ماڈل پیپر طلبہ کو امتحان میں آنے والے سوالات کی اقسام کو سمجھنے اور بہتر تیاری کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…