منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پی آئی اے کا طیارہ الفجیرہ ایئرپورٹ پر میزائل حملے سے بال بال بچ گیا

datetime 18  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے کا ایک مسافر طیارہ دبئی کے قریب الفجیرہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا،

جب اسی دوران قریبی نیول ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز پی کے 175 صبح تقریباً 6 بجے الفجیرہ ایئرپورٹ پر اتری۔ اس طیارے میں 123 مسافروں کے ساتھ عملے کے 8 افراد بھی موجود تھے۔ لینڈنگ کے فوراً بعد ہونے والے حملے کے باعث علاقے میں دھواں پھیل گیا، جس سے طیارے میں سوار افراد میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں، پی کے 173 اور پی کے 175، اسی ایئرپورٹ پر اتری تھیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ صورتحال کو جلد قابو میں لے لیا گیا، تاہم سکیورٹی خدشات کے باعث واپسی کی پروازوں میں کچھ تاخیر پیش آئی۔ بعد ازاں دونوں طیارے بحفاظت لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر دبئی اور ابوظبی کے لیے پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر متبادل ایئرپورٹس منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب دبئی جانے والی پروازیں الفجیرہ جبکہ ابوظبی کی پروازیں العین ایئرپورٹ سے چلائی جا رہی ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…