منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

خواتین کا گینگ بے نقاب،فلیٹس میں وارداتیں کرنے والی چور اور سہولت کار گرفتار

datetime 17  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) جوہر ٹائون پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رہائشی فلیٹس میں وارداتیں کرنے والے خواتین چور گینگ اور ان کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو لیپ ٹاپ چوری کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت سونیا، میلی بی بی اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جو رہائشی فلیٹس میں وارداتیں کرتی تھیں۔ خواتین کے قبضے سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق کیس کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب آپریشن پر ایس ایچ او جوہر ٹان محسن شہزاد اور ان کی پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…