ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

بیوی کی رضا مندی نہ ہونے پر شوہر کے خلاف بد فعلی کا مقدمہ درج

datetime 17  مارچ‬‮  2026 |

لالہ موسیٰ(این این آئی)پولیس نے بیوی رضامندنہ ہونے پر شوہر کے خلاف بیوی سے بدفعلی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

لالہ موسیٰ کے نواحی تھانہ دولت نگر کے علاقے میں شوہر کی جانب سے بیوی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق مقدمہ نمبر 137/26 بجرم دفعہ 377 درج کیا گیاجس کی مدعیہ عشرت ناز دختر کرامت حسین، سکنہ دھمہ ملکہ، تحصیل و ضلع گجرات ہے۔ مدعیہ نے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا کہ اس کی شادی تقریباً ساڑھے تین سال قبل عامر محمود ولد خادم حسین سکنہ ہربانس پور سے ہوئی تھی تاہم وہ شادی کے بعد زیادہ تر اپنے میکے میں ہی رہتی رہی۔مدعیہ کے مطابق اس کا شوہر اکثر اس کی مرضی کے خلاف اس کے ساتھ بدفعلی کرتا رہا۔

بتایا گیا کہ 11 اور 12 دسمبر 2025 کی درمیانی شب ملزم اس کے میکے آیا اور اس کی رضامندی کے بغیر اس کے ساتھ زیادتی کی جس کے نتیجے میں اسے اندرونی چوٹیں آئیں،خاتون نے واقعہ اپنی والدہ کو بتایا جس پر ملزم نے ابتدائی طور پر علاج کروانے اور آئندہ ایسا عمل نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تاہم بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گیا اور نہ ہی دوبارہ رابطہ کیا۔مدعیہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق کیس کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا اور متاثرہ خاتون کو ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…