منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

عیدالفطر پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

datetime 17  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر موسم کی صورتحال بارے پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں عید کے دنوں میں مطلع ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں 17مارچ کی شام، رات سے نیا مغربی سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، 18سے 20مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 17سے 20مارچ تک بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 17مارچ کی رات سے 20مارچ تک وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں 18اور 19مارچ کو بارش اور گرج چمک کی توقع ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، آندھی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، دن کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…