جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

غیرت کے نام پراپنی بیوی،چار بیٹوں اور بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش میں شدید زخمی

datetime 16  مارچ‬‮  2026 |

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں غیرت کے نام پراپنی بیوی،چار بیٹوں اور بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش میں شدید زخمی ملزم اور مقتولہ ماں بیٹی کے مبینہ آشنا کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دیں۔

جنہیں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ لالیاں کے منصور حسنین کی ہمشیرہ فرخندہ بی بی کی شادی 18 سال قبل سرگودھا کے چک 25 جنوبی کے نوجوان یاسین ملاح سے ہوئی۔ جن کے مابین شیلر کالونی کے غلام مصطفی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اکثر گھریلو جھگڑے رہتے جس میں غیرت کے نام پر یاسین نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے اور چھری سے گلے کاٹ کر اپنی 34 سالہ بیوی فرخندہ بی بی،16 سالہ بیٹی نور فاطمہ،چار بیٹوں 13 سالہ علی حسن،10 سالہ طیب حسن، 6 سالہ حسنین اور چار ماہ کے بچے عبدالہادی کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش میں خود کو شدید زخمی کر لیا۔

جنکو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے مقتولین نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دیں جن کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا اور تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے مقتولہ فرخندہ بی بی کے بھائی لالیاں کے منصور حسنین کی مدعیت میں ملزم یاسین اور مقتولہ ماں بیٹی کے مبینہ آشنا شیلر کالونی کے غلام مصطفی کے خلاف زیر دفعہ 302/322/311 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…