ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

لاہور، ڈیفنس فیز 3 کے گھر میں تقریباً 19 کروڑ روپے کی ڈکیتی

datetime 16  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ڈیفنس فیز تھری میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات پیش آئی جہاں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر کروڑوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور قیمتی گھڑیاں لوٹ لیں۔

تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کے مطابق مدعی عامر سعید اپنی فیملی کے ساتھ سحری کے لیے گلبرگ گئے ہوئے تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق جب وہ صبح تقریباً 4 بج کر 20 منٹ پر گھر واپس پہنچے اور گیٹ کھولا تو چار نامعلوم مسلح افراد ان کے پیچھے گھر کے اندر داخل ہو گئے۔ملزمان نے گھر میں گھس کر تمام اہلِ خانہ کو اسلحے کے زور پر ٹی وی لاؤنج میں جمع کر کے یرغمال بنا لیا۔ اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے گھر کے مالک کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ڈاکوؤں نے گھر کے مختلف کمروں اور الماریوں کی تلاشی لی اور قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ لوٹے گئے سامان میں رولیکس سمیت مختلف برانڈز کی سات مہنگی کلائی گھڑیاں، تقریباً 200 تولہ سونا، 20 تولہ ہیرے جڑے زیورات، 14 لاکھ روپے نقد اور 500 یو اے ای درہم شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ لوٹے گئے تمام سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 19 کروڑ 4 لاکھ 35 ہزار روپے بنتی ہے۔

مدعی کے مطابق ملزمان کی عمریں تقریباً 27 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔ ان میں سے دو افراد کے پاس رائفلیں جبکہ دیگر دو کے پاس پستول موجود تھے۔ واردات کے بعد ملزمان سفید رنگ کی ہونڈا سوک کار میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 392 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ انویسٹی گیشن ٹیم ملزمان کی گرفتاری اور لوٹے گئے سامان کی بازیابی کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…