ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نا کرنے والے اداروں کو خبردار کردیا

datetime 13  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نا کرنے والے اداروں کو خبردار کردیا۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے، بعض سرکاری دفاتر، ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں، یہ طرزِعمل مروجہ قانونی اور ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے۔اتھارٹی کے مطابق نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دیے گئے، ریگولیشن 9 اور 10 ڈیجیٹل شناختی اسناد کو قانونی حیثیت دیتے ہیں، یہ ضوابط ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت قرار دیتے ہیں۔نادرا نے کہا کہ شناختی کارڈ کی غیرضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم ہوتی ہے، ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے اور شناختی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام ہوتی ہے۔اتھارٹی نے کہا کہ سرکاری محکمے، عوامی اور مالیاتی ادارے، ٹیلیکام آپریٹرز احکامات کی پابندی یقینی بنائیں، اس حوالے سے شہری اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…