ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

امریکا خلیجی ممالک کا دفاع نہیں کر سکا،عرب ممالک امریکا کی بجائے اپنی سکیورٹی پاکستان کے حوالےکریں گے؛جاوید چودھری

datetime 13  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)سینئر تجزیہ کار اور معروف صحافی جاوید چودھری کاکہنا ہے کہ امریکا خلیجی ممالک کا دفاع نہیں کر سکا،

عرب ممالک امریکا کی بجائے اپنی سکیورٹی پاکستان کے حوالےکریں گے۔دنیا نیوز کے مطابق پروگرام ’’آن دی فرنٹ ‘‘میں اینکرپرسن کامران شاہد نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں پاکستان نے کیساکردارادا کیا ہے،اس جنگ کے بعد خلیجی ممالک کے ایران کے ساتھ بلاک نظر آ رہا ہے ،تعلقات سرد رہیں گے یا سفارتی حد تک رہیں گے،اس ساری صورتحال میں ترکی کہاں کھڑا ہے ۔سینئر تجزیہ کار جاوید چودھری کاکہناتھا کہ دیکھیں دو چیزیں ہیں،ایک تو پاکستان کا کردار ہے، پاکستان کی سفارتکاری بہت زبردست رہی ہے،مئی کی جنگ سے لے کر اب تک پاکستان سفارتی لحاظ سے بڑا مضبوط ملک ثابت ہوا ہےاور اس نے چائنہ، امریکا، روس سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

معروف صحافی کاکہناتھا کہ پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ ہوگیا باقی جو ریاستیں ہیں ان کے ساتھ معاہدے ہو رہے ہیں ،اس جنگ کے بعد پاکستان کیلئے بڑا گولڈن چانس پیدا ہوگیا،اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکانے عربوں کیساتھ جو کچھ کرنا تھا وہ ہو گیا،یعنی وہ عربوں کے اربوں، کھربوں ڈالر زلے گئے اور یہاں پر بیسز بھی بنے جہاں 22،22ہزار امریکی کے سپاہی ہیں،سب کچھ یہا ں پر ہے امریکا جی سی سی کا دفاع نہیں کر سکا،اس پر حملے ہو رہے ہیں اور مسلسل ہو رہے ہیں۔جاوید چودھری کاکہناتھا کہ میرا خیال ہے امریکا کو عربوں نے سائیڈ لائن کرنا ہے،اس کے بعد مسلم دنیا میں صرف 3آرمی ہیں جن میں پاکستان سب سے مضبوط ہے کیونکہ نیوکلیئر آرمی ہےاس کے بعد ترکیہ ہے جو ٹیکنالوجی کے اعتبار سے بڑا مضبوط ہے،فٹ سولجرز میں مصر شامل ہیں،مجھے لگتا ہے آنے والے دنوں میں خلیجی ممالک امریکا کو کھربوں ڈالردینے کی بجائے اربوں ڈالرز میں ان تینوں ممالک کی آرمی کو انگیج کریں گے ،اپنی بندرگاہیں اور سکیورٹی ان کے حوالے کریں گے۔

ان کاکہناتھا کہ پاکستان کیلئے یہ ایک اچھا موقع ہوگا کیونکہ امریکا کو سب نے دیکھ لیا، عرب ملک امریکا سے اپنی سرمایہ کاری بھی سمیٹنے کی کوشش کررہے ہیں ،ان کاکہنا ہے کہ انہوں نے 2000ارب ڈالر وہاں سے نکالنا ہے،ساتھ عربوں نے محسوس کیا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے ،اگر ہم نے اسے دشمن سمجھا تو ہمیں نقصان ہوگا۔ اینکرپرسن کامران شاہد نے کہاکہ ایران تو ایک اثاثہ ظاہر ہو سکتا ہے ،سعودی عرب میں بھی تو جنگ نہیں ہونی ،اگر ہو بھی جائے ایران جیسی مزاحمت تو کوئی نہیں کر سکتا۔

اس پر جاوید چودھری کاکہناتھا کہ ایران نے اپنی اچھی سفارتکاری کی ہے،ساری جنگ کے دوران اس نے کسی عرب ملک پر الزام نہیں لگایا، اس کے خلاف کوئی بیان جاری نہیں کیا، بلکہ ان کےساتھ رابطہ رکھا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر،کیساتھ رابطہ رکھا، اپنے طور پر اس نے تعلقات بہت اچھے بنائے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…