منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سکولوں کے حوالے سے نیاحکمنامہ جاری

datetime 13  مارچ‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)محکمہ سکولزایجوکیشن نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں پنک بٹن ایمرجنسی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق یہ سسٹم ایک ایمرجنسی الرٹ میکانزم کے طور پر کام کرے گا، جس کے ذریعے کسی بھی خطرناک یا ہنگامی صورتحال میں فوری اطلاع دی جا سکے گی۔ اس اقدام سے پورے صوبے کے تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔نئی ہدایات کے تحت پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں پنک بٹن سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس سسٹم کو مثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے اساتذہ اور طلبہ کی رجسٹریشن بھی ضروری قرار دی گئی ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر الرٹ جاری کیا جا سکے۔محکمہ تعلیم نے تمام سکولوں میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے اضلاع میں پنک بٹن سسٹم کو فعال بنائیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ جو تعلیمی ادارے حکومت کی ہدایات کے مطابق پنک بٹن سسٹم نصب نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…