بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی، لڑکی پر تشدد اور فائرنگ کرنے والا ڈاکو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار

datetime 12  مارچ‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر لڑکی پر تشدد اور فائرنگ کرنے کے واقعے میں ملوث ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب کی تشکیل کردہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔گرفتار ہونے والے ڈاکو کا نام سبیل بتایا گیا ہے اور اس کا تعلق کشمیر سے ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ وارث خان پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو لڑکی سے بیگ چھینتے، اس پر تشدد کرتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی انتہائی بہادری کے ساتھ ڈاکو کی درندگی پر مزاحمت کرتی ہے اور آخر میں فرار ہونے پر ڈاکو کے پیچھے بھی بھاگتی رہی۔متاثرہ لڑکی آخری وقت تک اپنے حق کے لیے ہرممکن کوشش کرتی رہی۔واضح رہے کہ لڑکی کمرشل مارکیٹ سے شاپنگ کے بعد گھر واپس آ رہی تھی کہ گلی میں ڈاکو نے واردات کی کوشش کی، اس دوران لڑکی کی بھرپور مزاحمت کے دوران ڈاکو نے لڑکی پر تشدد کیا اور اسے زدوکوب کرکے فرار ہوگیا تھا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی کی ٹیمیں بھی ڈاکو کے تعاقب میں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…