بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب

datetime 11  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو منعقد ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اس اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علما، محکمہ موسمیات کے حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔اجلاس کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی چاند نظر آنے کی شہادتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور انہی شواہد کی بنیاد پر شوال کے چاند سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ادھر زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔ یہ کمیٹیاں اپنے علاقوں میں چاند کی رویت سے متعلق موصول ہونے والی اطلاعات اور شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد اپنی رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی، جس کے بعد مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی عیدالفطر کے چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…