اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

ایندھن کی قلت، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

datetime 9  مارچ‬‮  2026 |
Summer Vacations in Punjab

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں ایندھن کی ممکنہ کمی کے پیش نظر صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکام نے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت بلوچستان کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔اعلامیے کے مطابق تعلیمی ادارے آج سے 23 مارچ تک بند رہیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں موجودہ کشیدہ صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ایندھن کی بچت کو یقینی بنانا بھی ہے۔یاد رہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان میں ایندھن کے ذخائر محدود ہو کر تقریباً 28 دن تک رہ گئے ہیں۔

اسی تناظر میں حالیہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ بھی کیا گیا، جس کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت 321 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…