ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

مریم نواز کا بڑا اعلان

datetime 9  مارچ‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ خواتین پر اپنے خصوصی پیغام میں پنجاب سمیت دنیا بھر کی

خواتین کوخراج تحسین پیش کیاہے اور کہاکہ میں صرف پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نہیں بلکہ میں ہر اس عورت کی آواز ہوں جسے دبایا گیا تھا۔پنجاب کی بیٹی اب کمزور نہیں بلکہ ریاست کا مضبوط ترین بازو ہے، مظلوم نہیں معمارِ وطن ہے۔تعلیم، تحفظ اور صحت کی سہولت سے لے کر اقتدار کی راہداریوں تک آج پنجاب کی عورت بااختیار ہے۔پنجاب کی بیٹیوں کو صرف ‘اعداد و شمار’ نہیں رہنے دیا بلکہ انہیں پالیسی ساز، محافظ اور مفکر بنایا ہے۔میری نگرانی میں اب کسی کی جرات نہیں کہ وہ پنجاب کی کسی بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھےـ پنجاب کی بیٹیاں میری ”ریڈ لائن” ہیں ان کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گاـ پنجاب کی عورت کو صرف خواب دیکھنا نہیں انہیں حقیقت بنانا سکھایا ہےـپنجاب میں بیوہ خواتین اب تنہا نہیں، میں ان کے لیے ‘رحمت کارڈ’ لا رہی ہوںـ پنجاب کی خواتین کے لیے وائی فائی، لیپ ٹاپ، ای بائیکس اور ”ہونہار اسکالرشپ” کو یقینی بنایا ہےـخواتین کی حفاظت کے لیے ‘پینک بٹن’ جیسے فول پروف اقدامات کیےـپنجاب میں پہلا ویمن ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کیا جو دن رات خواتین کو تحفظ کے لیے کوشاں ہےـ

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاہے کہ بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت میرے لیے باعث فخر ہےـجن خواتین کے پاس چھت نہیں تھی انکے لیے ”اپنی چھت، اپنا گھر” کا وعدہ پورا کر رہی ہوںـ خواتین اور انکے بچوں کے لیے پنجاب بھر میں ہیلتھ سیکٹر کو اپ گریڈ کر دیاـ خواتین کو ”آسان کاروبار”، روزگار، پیڈ انٹرن شپس اور تربیت سے معاشی طور پر آزاد کیا جا رہا ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنک گیمز’ کے ذریعے پنجاب کی بیٹیوں کے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر لے کر جا رہے ہیںـپنجاب کی ہر بیٹی کو اس مقام پر دیکھنا چاہتی ہوں جہاں وہ کسی کی محتاج نہ ہوـجب ایک عورت بااختیار ہوتی ہے، تو پوری نسل بااختیار ہوتی ہےـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…