اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)سیالکوٹ حاجی پورہ روڈ پر کار سوار افراد کی فائرنگ سے پیٹرول پمپ ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کار سواروں نے پیٹرول ڈلوا کر کین میں مزید 10 لیٹر پیٹرول ڈالنے کا کہا، پمپ ملازم نے کھلا پیٹرول دینے سے انکار کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور کار سوار پمپ ملازم پر فائرنگ کرکے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔


















































