ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

ماریہ بی کا معروف خواجہ سرا کے الزامات پر سخت ردعمل

datetime 7  مارچ‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے خود کو خواجہ سرا قرار دینے والے سماجی رہنما ڈاکٹر مہرب معز کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر سخت رد عمل دیا ہے۔

حال ہی میں مہرب معز اعوان نے الزام لگایا کہ ماریہ بی کے شوہر ان سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہے اور مبینہ طور پر ڈیٹنگ ایپ پر انہیں پیغامات بھیج کر ملاقات کی پیشکش کرتے تھے اس معاملے پر ماریہ بی نے مہرب معز کو سخت جواب دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی وارننگ دے دی۔ ماریہ بی نے کہاکہ معز ڈارلنگ، کیا آپ کو معلوم نہیں کہ سوشل میڈیا پر جعلی ایڈیٹس پوسٹ کرنا جرم ہے؟۔انہوںنے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ آپ اس بات سے واقف ہیں، مگر اس شخص سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے جس نے ماضی میں خود اپنے بارے میں بھی جھوٹ بولا ہو۔انہوں نے کہا کہ ایسا شخص کچھ بھی کر سکتا ہے، پہلے یہ معاملہ صرف آپ اور میرے درمیان تھا، لیکن اب آپ نے میرے خاندان پر حملہ کیا ہے۔ماریہ بی نے کہا کہ دوسروں کی کردار کشی کرنا یا کیچڑ اچھالنا نام نہاد دیسی لبرلز کا پرانا طریقہ ہے تاکہ وہ اپنے مقصد سے توجہ ہٹا سکیں، لیکن اب میں خاموش نہیں رہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی اور ان اشاعتوں کے خلاف بھی مقدمہ دائر کروں گی جنہوں نے بغیر تصدیق کے یہ خبر شائع کی۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا پر زیادہ تر صارفین ماریہ بی کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں اور ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ایل جی بی ٹی کیو ایجنڈے کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا جاری رکھیں۔کچھ صارفین نے ماریہ بی کے پرانے پوڈکاسٹس کا بھی حوالہ دیا جن میں مہروب معیز اعوان ایک حیاتیاتی مرد ہونے کے باوجود مردوں سے ڈیٹنگ کو سراہتے دکھائی دیتے تھے اور بعد میں انہوں نے خود کو ٹرانس جینڈر قرار دے دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…