بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

ایران پر حملوں کے خلاف ہیں، بند کیے جائیں، چین کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

datetime 4  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین نے ایران کے خلاف جاری عسکری کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب گیڈون سار سے ٹیلیفون پر گفتگو میں واضح کیا کہ بیجنگ ایران پر کسی بھی قسم کی فوجی یلغار کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ خامنہ ای کا قتل “سنگین خلاف ورزی” ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔۔وانگ یی کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ بات چیت اور سفارتی مشاورت میں مضمر ہے۔ ان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی تھی، لیکن عسکری اقدامات نے اس عمل کو سبوتاژ کر دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ طاقت کا استعمال تنازع کو مزید پیچیدہ بنائے گا اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

چین نے زور دیا کہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کی جائیں۔دوسری جانب روس نے بھی اس معاملے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے عالمی طاقتوں سے استفسار کیا کہ وہ شواہد کہاں ہیں جن کی بنیاد پر ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات لگا کر حملے کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر مسلط جنگ کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ میں محسوس کیے جا رہے ہیں، جہاں نہ صرف معیشت متاثر ہو رہی ہے بلکہ انسانی جانوں کا بھی نقصان ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…