ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمرہ کی آڑ میں بھیک مانگنے والے سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے کے الزام میں چار افراد کو کراچی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب مذکورہ مسافر سعودی عرب سے واپس آ کر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے۔ گرفتار ہونے والوں میں تین کا تعلق ملتان جبکہ ایک کا تعلق لاہور سے بتایا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر چکے ہیں اور وہاں بھیک مانگنے میں ملوث رہے ہیں۔ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے 12 ہزار سے زائد سعودی ریال کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے درہم اور یورو بھی برآمد کیے ہیں، جبکہ ان کے پاس سے 20 ہزار روپے سے زائد پاکستانی کرنسی بھی ملی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…