بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

ریلوے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ بُلھے شاہ مسافر ٹرین کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور یہ سروس 28 مئی سے بحال ہو جائے گی۔

یہ اعلان اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں بُلھے شاہ ٹرین کی بحالی کی درخواست پیش کی گئی تھی۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ مذکورہ ٹرین قصور سے پاکپتن تک اپنے سابقہ روٹ پر دوبارہ آپریشن شروع کرے گی۔حنیف عباسی کے مطابق یہ ٹرین 15 نومبر 2011 کو بند کر دی گئی تھی۔ اس کے روٹ میں قصور، عثمانوالہ، کنگن پور اور منڈی احمد آباد سمیت دیگر اسٹیشن شامل ہیں۔

ملاقات کے دوران قصور میں 25 ایکڑ اراضی پر ایک پارک کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر مملکت کے حلقے میں مکمل کیا جائے گا۔مزید برآں قصور ریلوے اسٹیشن کی خوبصورتی اور جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…