جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

راولپنڈی، تبادلہ کرنے پر کلرک کا ساتھیوں سمیت سی ای او پر حملہ

datetime 2  مارچ‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)میونسپل کارپورشن راولپنڈی میں تعینات کلرک تبادلے پر سیخ پا ہو گیا،

جس پر کلرک عبدالباسط ساتھیوں سمیت مسلح حالت میں سی ای او کے دفتر میں گھس گیا۔کلرک نے ساتھیوں سمیت اسلحے کی نوک پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمران علی اور لا آفیسر نعیم الحسن کو یرغمال بنایا جبکہ کمرہ لاک کرکے دونوں افسران کو محبوس رکھ کر تبادلہ واپس لینے کے لیے مجبور کرتا رہا۔مسلح افراد نے گلا دبا کر اور پسٹل مارکر چیف میونسپل آفیسر عمران علی کو زخمی کیا جبکہ ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا تاہم عملے اور سیکیورٹی گارڈز کی مداخلت پر فرار ہوگیا۔

شکایت ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کلرک کو گرفتار کرلیا جبکہ ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔حملے سے پہلے کلرک واٹس ایپ پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمران علی کو تبادلہ واپس لینے کے لیے پیغامات ارسال کرکے دھمکیاں بھی دیتا رہا۔تھانہ سٹی میں میونسپل کارپوریشن کے لا آفیسر نعیم الحسن کے بیان پر مقدمہ درج کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…