بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

بارشوں کا الرٹ جاری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،

لیکن وفاقی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔محکمہ موسمیات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 30 فیصد تک بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے موسم میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ فروری کے آخری ہفتے اور مارچ کے آغاز پر ملک کے شمالی و وسطی پہاڑی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جو سردیوں کی شدت کم کرنے میں مدد دیں گی۔دوسری جانب فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث اسلام آباد کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 267 تک پہنچ گیا ہے، جس کے بعد شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

مختلف مقامات پر آلودگی کی صورتحال کچھ یوں رہی: اے کیو آئی کی شرح سی اے پی آر آفس میں 288، ماڈل ٹاؤن میں 257، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 267، جب کہ سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح 234 ریکارڈ کی گئی۔ طبی ماہرین نے عوام کو تاکید کی ہے کہ فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، خاص طور پر بچے، بزرگ شہری اور وہ لوگ جو سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ماہرین کے مطابق آلودہ ہوا میں طویل وقت گزارنے سے سانس کی نالی اور آنکھوں کے مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…