جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

حارث کھوکھر کے والد نے ڈاکٹر نبیہہ کو عورتوں کی مولا جٹ قرار دیدیا

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)سوشل میڈیا پرسنلیٹی اورماہر نفسیات ڈاکٹرنبیہہ علی خان کے شوہرکے ساتھ خراب ازدواجی زندگی کے حوالے سے انکشاف کے بعد حارث کھوکھرکے والدکا بیان بھی سامنے آ گیاہے ۔

حارث کھوکھرکے والد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولاجٹ مردوں میں ہی نہیں عورتوں میں بھی ہوتے ہیں،ڈاکٹرنبیہہ عورتوں کی مولاجٹ ہے،یہ صرف غبارے میں ہواہے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ،کسی مردکوآپ کیسے چیلنج کرسکتے ہیں ،اگرمردکوآپ اس حدتک تنگ کردیں گی تو وہ سوچنے پر مجبو رہوجائے گاکہ میں نے کیاجھنجھٹ پال لیاہے،حارث کے ساتھ اس کی جوگھرمیں آخری ڈسکشن ہورہی تھی اس میں وہ یہی کہہ رہاتھاکہ تم ایک دودن کے لئے اپنے گھرجائوایک آدھ دن کے لئے مجھے بھی سکون کرنے دو۔حارث کھوکھرکے والد نے مزیدکہاکہ حارث شادی سے پہلے اپنے دوستوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتاہے اوراپنی تنظیم وائی ایم اے کے لئے کام کرتاتھا،شادی کے بعد وہ ہروقت گھرمیں ہوتاتھااگر باہرجانابھی ہوتاتھاتواس کے ساتھ جاتاتھا،اب ڈاکٹرنبیہہ کہتی ہیں کہ وہ مجھے باہر نہیں لے کرجاتاتھا،حارث کے کلپس سوشل میڈیاپرموجود ہیں جس میں وہ کم وبیش روزانہ ہی اس کے ساتھ باہرکھاناکھانے جاتاتھاجس میں دیکھاجاسکتاہے کہ حارث اس کے منہ میں نوالے ڈال رہاہے اوراس کے چونچلے اٹھارہاہے۔

حارث کھوکھرکے والد نے کہاکہ ڈاکٹرنبیہہ نے ایک اورلزام یہ بھی لگایاکہ مجھے اپنے بیڈروم کادروازہ بندکرنے کی اجازت نہیں تھی،یہ کوئی سینس کی بات ہے،کیاہم کوئی اجڈلوگ ہیں،ہم پڑھے لکھے لوگ ہیں ،ہماری فیملی میں پہلے سے بہوئیں بھی ہیں اوربیٹیاں بھی ،میری اپنی بیٹی ہے،یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم اسے کہیں کہ آپ دروازہ کھلاچھوڑکرلیٹیں،یہ توعجیب اوربے تکی سی بات ہے جسے کوئی ماننے کوتیارنہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…