بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

سابق ڈی جی ایف آئی اے نے بیوی حوالگی کیلئے ایس ایس پی بیٹے کیخلاف کیس دائر کر دیا

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں بیوی کی حوالگی کے لئے شوہر کی جانب سے بیٹے کے خلاف دائر انوکھے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا،

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خاتون کو بیٹے کی تحویل سے لے کر شوہر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔سابق ڈی جی ایف آئی اے میاں محمد امین نے موقف اختیار کیا کہ ان کا بیٹا جو ایس ایس پی سپیشل برانچ ہے، ان کی اہلیہ کو زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔عدالتی حکم پر بیلف تنویر حسین بزرگ خاتون کو وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہتے ہیں تو بیٹے کو زبردستی ماں کو اپنے پاس رکھنے کا اختیار نہیں، آئین ہر شہری کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا بنیادی حق دیتا ہے۔

ایس ایس پی بیٹے نے عدالت کو بتایا کہ والدہ شدید بیمار ہیں اور وہ ان کی مکمل دیکھ بھال کر رہے ہیں، عدالت نے بیلف کے ساتھ بدتمیزی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ علاج کس ہسپتال سے کرایا جا رہا ہے، وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر گھر آ کر معائنہ کرتا ہے جبکہ دو ملازمین ہمہ وقت موجود رہتے ہیں تاہم ملازمہ ڈاکٹر کا نام نہ بتا سکی۔دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے خاتون کو بیٹے کی کسٹڈی سے لے کر شوہر کے ساتھ بھجوا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…