اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظام و انصرام سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے مزید اسکول نجی شعبے کے سپرد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کے تحت مختلف اضلاع کے 2 ہزار 735 سرکاری اسکول نجی افراد یا اداروں کے ذریعے چلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے باقاعدہ درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے افراد 31 مارچ تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جس کے بعد مقررہ طریقہ کار کے مطابق اسکولوں کی حوالگی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے تعلیمی معیار میں بہتری اور اسکولوں کی مؤثر نگرانی ممکن بنائی جائے گی۔



















































