بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی،آٹھ بچوں کی ماں کا قتل شادی شدہ نوجوان سے ٹک ٹاک پر دوستی کا شاخسانہ نکلا

datetime 25  فروری‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں 43 سالہ شادی شدہ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، معاملہ سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر ملائشیا میں مقیم شادی شدہ شخص سے آشنائی کا نکلا۔پولیس کے مطابق لکی مروت کی رہائشی 8 بچوں کی ماں 43 سالہ نعمانہ افضل کی ملائشیا میں مقیم 32 سالہ عدنان اختر سے سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک وغیرہ پر دوستی ہوئی۔ مسلسل رابطوں و بات چیت کے دوران دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔عدنان اختر خاتون سے پیسے بھی منگواتا رہا اور غیر قانونی سرگرمیوں پر ملائیشیا سے ڈیپورٹ ہوا تو تب بھی نعمانہ سے پیسے منگوائے۔ عدنان اپنے علاقے گوجرخان سے مخلتف اوقات میں خاتون سے ملاقات کیلئے لکی مروت بھی جاتا رہا۔قربتیں بڑھیں تو نعمانہ نے اسے اپنے پہلی اہلیہ کو طلاق دیکر شادی کرنے کا کہنا شروع کردیا، ملاقاتوں کے دوران بھی ملزم عدنان اختر خاتون نعمانہ سے ضروریات کے لیے پیسے لیتا رہتا۔

قتل کرنے سے ایک دن پہلے عدنان لکی مروت گیا اور گاڑی پر نعمانہ کو لیکر راولپنڈی آگیا، وہ خاتون کو گاڑی میں ہی مختلف مقامات پر گھوماتا پھیراتا رہا۔نعمانہ کے پہلی اہلیہ کو فارغ کرکے شادی کرنے کے اسرار پر عدنان اختر نے اپنے دوست کامران کے ساتھ مل کر اسے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا، دونوں نے گاڑی میں ہی خاتون کو دم گھونٹ کر قتل کیا اور نعش نجی کالج کے قریب سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔خاتون کے اندھے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے خاتون کی شناخت نادرا ریکارڈ سے کرائی تو وہ لکی مروت کی رہائشی نکلی، اسکے خاوند کو طلب کیا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ اسکی اہلیہ دو دن سے لاپتہ تھی۔

پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس اور ٹیکنکل ذرائع استعمال کرکے مقتولہ سے رابطے میں رہنے والوں کی چھان بین کی تو عدنان سے رابطوں کا انکشاف ہوا، پولیس ٹیم نے عدنان کو ٹریس کرکے شامل تفتیش کیا توکیس کی کڑیاں سلجھتی چلی گئیں۔ملزم عدنان نے ساتھی کامران کے ساتھ مل کر گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا جس کو پولیس نے باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔ شریک ملزم کامران مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…