منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

راولپنڈی، 12 سالہ بچے سے مسجد میں زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی وائرل کردی

datetime 25  فروری‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں 12 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق اس کا 12 سالہ بیٹا گاؤں کے مدرسہ میں زیر تعلیم ہے، وہ گاؤں کی مسجد میں نماز پڑھنے گیا تھا، بیٹا اپنی ڈیوٹی کے مطابق بلائی منزل پر اذان دیکر فارغ ہوا کہ تاک میں بیٹھے ابراہیم یاسین نے دبوچ لیا۔ملزم نے بیٹے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتا رہا، بعدازاں ملزم اور اسکے تین نامعلوم ساتھی بچے کو ویڈیو دیکھا کر بلیک میل کرتے رہے کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردیں گے۔ بیٹا گھبرایا ہوا تھا اور پوچھنے پر بھی کچھ نہ بتایا تاہم ملزمان نے ویڈیو وائرل کردی جس پر معلوم ہوا کہ بیٹے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر بچے نے بھی سب کچھ بتا دیا۔ مدعی کے مطابق بیٹے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر اور پھر نازیبا ویڈیو وائرل کرکے میری اور بیٹے کی عزت کو مجروح کیا گیا ہے۔

مبینہ زیادتی کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…