اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد، نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل

datetime 24  فروری‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا گیا کہ شیخ رشید احمد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، جس کے بعد عدالت نے درخواست خارج کر دی۔عدالت میں پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وفاقی حکومت ہدایت پر ایف آئی اے نے نام ای سی ایل میں ڈالا کیونکہ سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیسز کے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔وکیل شیخ رشید نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ اور اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہے پیں، ہائی کورٹ نے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی لہٰذا یہ اقدام توہین عدالت ہے۔وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ یہ طے کر چکی کسی مقدمے کی بنیاد پر ملزمان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جا سکتے۔

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نواز شریف، شہباز شریف، پرویز مشرف، ایان علی اور فریال تالپور کیسز میں یہ اصول طے کر چکے۔میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں یہ سن کر حیران ہوگیا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، میرا نام دوسری مرتبہ ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے، پہلے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم دوبارہ ہائی کورٹ میں اس اقدام کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں، ہائی کورٹ سے دوبارہ عمرہ اجازت لیں گے اور عمرہ ادائیگی کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…