بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ ہو کر کراچی پہنچنے والی خاتون گرفتار

datetime 24  فروری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سعودی عرب میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خاتون کو ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے امیگریشن کراچی کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ خاتون گلشن بی بی کو حراست میں لے لیا گیا جو بہاولپور کی رہائشی ہے۔حکام نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک رویہ اور تفصیلی جانچ پڑتال میں خاتون نے فیصل آباد کے رہائشی ایجنٹ طیب علی ولد معراج الدین کی معاونت سے بیرون ملک روانگی کا اعتراف کیا جب کہ خاتون نے سعودی عرب پہنچنے پر منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے حوالے کیے جانے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

حکام کے مطابق خاتون مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھی، مقامی حکام کی جانب سے گرفتاری اور سزا کے بعد اسے ڈی پورٹ کیا گیا۔ ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…