بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

یو اے ای کی خلیفہ یونیورسٹی نے پاکستانی طلبہ کیلئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تفصیلات جاری کر دیں

datetime 24  فروری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)متحدہ عرب امارات کی معروف تحقیقی جامعہ خلیفہ یونیورسٹی نے پاکستانی طلبہ کے لئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تفصیلات جاری کر دیں۔

یونیورسٹی کے مطابق یہ وظائف ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے دستیاب ہیں اور میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔یونیورسٹی مختلف ٹائرز میں سکالرشپس پیش کرتی ہے جن میں اعلی ٹائرز میں مکمل فنڈنگ ملتی ہے۔سکالرشپ کے تحت منتخب طلبہ کی ٹیوشن فیس مکمل یا جزوی طور پر 75سے100فیصد معاف کی جاتی ہے،دیگر فوائد میں ماہانہ وظیفہ، طبی انشورنس، ٹیکسٹ بکس، بین الاقوامی کانفرنسز کی سپورٹ، ویزا اور فلائٹس اور بعض ٹائرز میں یونیورسٹی رہائش شامل ہے۔طلبہ کو جدید لیبارٹریز، ریسرچ سینٹرز اور عالمی معیار کی سہولیات تک رسائی ملے گی، جو انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت ، توانائی، خلائی سائنس اور دیگر جدید شعبوں میں تحقیق کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتی ہیں۔امیدوار خلیفہ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ (https://pgapply.ku.ac.ae) پر جا کر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جاتا ہے۔

تعلیمی اسناد اور ٹرانسکرپٹس، پاسپورٹ کاپی، اپ ڈیٹڈ سی وی، اسٹیٹمنٹ آف پرپز، پی ایچ ڈی کے لیے ریسرچ اسٹیٹمنٹ، دوسفارشی خطوط، انگریزی ٹیسٹ اسکور، GRE اگر درکار ہو، پاسپورٹ سائز تصویر، اور غیر یو اے ای ڈگریوں کے لیے یو ا ے ای وزارتِ تعلیم سے ایکویلنسی سرٹیفکیٹ وغیرہ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…