ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر بہت زیادہ زیر بحث رہنے والی شادی دو ماہ میں ہی انجام کو پہنچ گئی، اینکر نبیہہ علی نے حارث کھوکھر پر تشدد سمیت سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہنے والی ایک مشہور شادی صرف دو ماہ میں ہی ٹوٹ گئی، جس کے بعد اس معاملے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا شخصیت اور ماہرِ نفسیات نبیہہ علی خان نے نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے پروگرام نورِ رمضان میں پہلی بار اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل بیان کیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر حارث کھوکھر سے شادی ان کی زندگی کا غلط فیصلہ ثابت ہوئی کیونکہ رشتہ شروع ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد انہیں ذہنی دباؤ، پابندیوں اور تضحیک آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق ان کے شوہر نے خود اعتراف کیا کہ اس نے محبت کے بجائے شہرت حاصل کرنے کے مقصد سے شادی کی۔نبیہہ کے بقول شادی کے بعد ان کی روزمرہ زندگی مشکلات سے بھر گئی، حتیٰ کہ انہیں ذاتی معاملات میں بھی آزادی نہیں دی جاتی تھی اور ہر بات پر شک کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سسرال کے رویے، خاص طور پر ساس کے طرزِ عمل، نے حالات مزید خراب کیے جبکہ شوہر ہمیشہ اپنی والدہ کا ساتھ دیتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھر بچانے کے لیے انہوں نے ہر ممکن کوشش کی مگر اس کے باوجود انہیں عزت نہ ملی بلکہ آخرکار گھر سے نکال دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل ذہنی دباؤ کے باعث وہ شدید پریشانی، بے سکونی اور صحت کے مسائل کا شکار ہو گئیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شوہر کا رویہ توہین آمیز اور الزام تراشی پر مبنی تھا جس نے رشتے کو ناقابلِ برداشت بنا دیا۔

پروگرام کے دوران میزبان فضا علی بھی گفتگو سنتے ہوئے جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے نبیہہ کو تسلی دی۔ اسی موقع پر ماہرِ نفسیات ڈاکٹر کاشف فراز نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو مشکل وقت میں معاشرتی حمایت ملنی چاہیے۔

نبیہہ علی خان نے اعلان کیا کہ وہ مزید خاموش نہیں رہیں گی اور سچ سامنے لانے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ دیگر خواتین ایسے حالات سے محفوظ رہ سکیں۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے پھیل گیا ہے جہاں صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…