بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

اسلا م آباد،راولپنڈی میں طلبہ کو کوکین و آئس فراہم کرنیوالا نائجیرین منشیات نیٹ ورک بے نقاب

datetime 20  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)اے این ایف نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں طلبہ کو کوکین اور آئس فراہم کرنے والے نائجیرین منشیات نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

ترجمان کے مطابق نوجوانوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والی منشیات اسمگلنگ تنظیموں کے خاتمے کیلئے قومی اور عسکری قیادت کی ہدایات کے مطابق، اینٹی نارکوٹکس فورس، پاکستان میں سرگرم غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والے منشیات نیٹ ورکس کے خلاف، اپنی فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔سال 2025 میں نائجیرین منشیات نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نیٹ ورک کے ساتھیوں اور روابط پر مسلسل کڑی نگرانی برقرار رکھتے ہوئے، اے این ایف نے 2026 میں ایک بار پھر ایک اور نائجیرین کی سرپرستی میں چلنے والی تنظیم کو ختم کیا جو کہ تعلیمی اداروں میں کوکین اور میتھ ایمفیٹامین (آئس) پھیلانے کی کوشش کر رہی تھی۔مستند انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے ایک اہم ڈسٹری بیوٹر چارلس چوکا (نائجیرین باشندے) کی نشاندہی کی، جو اسلام آباد اور راولپنڈی میں طلبہ کو منشیات فراہم کر رہا تھا۔

مسلسل نگرانی کے بعد اسے اسلام آباد کی ایک نجی سوسائٹی سے گرفتار کیا گیاجہاں سے 10 گرام کوکین بھی برآمد ہوئی۔بعد ازاں تحقیقات کے نتیجے میں نیٹ ورک کے سرغنہ جوزف چینیدو (نائجیرین شہری) کی بحریہ ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر فالو اپ چھاپہ مارا گیا، جہاں سے 26 کوکین کیپسول (600 گرام)،90 کوکین ٹوکن (90 گرام) اور 160 گرام میتھ ایمفیٹامین برآمد ہوئی، یوں کوکین کی مجموعی برآمدگی 860 گرام رہی۔تنظیم کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔گرفتار ملزمان، برآمد شدہ منشیات اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیاجبکہ نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کیلئے مزید کوششیں کی جارہی ہیں۔ڈرگز اسمگلر تعلیمی اداروں میں کوکین کیپسول متعارف کروا رہے ہیں، جو رسائی بڑھانے اور گرفت سے بچنے کے بدلتے ہوئے طریقوں کی عکاسی کرتا ہے تاہم ایسے نیٹ ورکس کے خلاف اے این ایف مستعد اور چوکس ہے۔اے این ایف ”ڈرگ فری اسلام آباد” مہم کو بھی بھرپور انداز میں نافذ کر رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے ناسور سے دور رہنے کا واضح پیغام دینا، دارالحکومت کو منشیات کی دراندازی سے محفوظ رکھنا، اور اسمگلروں کیلئے سرگرمی کی کوئی گنجائش باقی نہ چھوڑنا ہے۔ منشیات سے پاک پاکستان ہی ہماری منزل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…