بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

نادرا میں پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں غیرمتعلقہ افراد کی موجودگی کا انکشاف

datetime 20  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)نادرا کے ریکارڈ میں پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں بڑی تعداد میں مشتبہ افراد کی شمولیت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی دستاویزات کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کر کے فیملی ریکارڈ میں شامل ہونے والوں کے خلاف نادرا نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ایسے افراد کو وضاحت کے لیے طلب کیا جا رہا ہے۔ابتدائی مرحلے میں ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 833 مشتبہ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جنہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات دن کے اندر متعلقہ دفتر میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔ذرائع کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے خاندانی ریکارڈ میں اپنا اندراج کروایا۔ انہیں فون کالز اور پیغامات کے ذریعے بھی مطلع کیا گیا ہے تاکہ سماعت کے دوران ان کا بیان لیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر طلب کیے جانے کے باوجود کوئی فرد پیش نہ ہوا تو اس کی پاکستانی شہریت منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…