بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، تین بیٹیوں سمیت والدہ جاں بحق، ماموں زخمی

datetime 18  فروری‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کے علاقے باہتر روڈ پر برہما انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ،2سے 5سالہ تین بیٹیوں سمیت والدہ جاں بحق، ماموں زخمی ہوگیا ،

جاں بحق و زخمی افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ رانگ سائیڈ سے آتے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر دے ماری ریسکیو 1122 نے زخمی و جان بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔حکام کے مطابق تحصیل ٹیکسلا کے علاقے جنگ باہتر روڈ پر برہما انٹرچینج کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی دو ایمرجنسی گاڑیاں اور 6سے زائد ریسکیو و پیرامیڈیکس اہلکار موقع پر پہنچے اور حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے پانچ میں سے چار افراد جن مین تین بہنیں 2سالہ مریم اسد ،4سالہ ثانیہ اسد اور پانچ سالہ شیمہ اسد اور ان کی والدہ 34سالہ رمیم بی بی موقع پر دم توڑ گیں جبکہ28سالہ ماموں عبد الرحمان جو موٹر سائیکل چلا رہا تھا شدید زخمی ہوا۔زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتوں کو بھی ضروری قانونی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1222 راولپنڈی عثمان گجر نے کہاکہ ابتدائی شواہد کے مطابق حادثہ بظاہر ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجینئر صبغت اللہ نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ رفتار کو قابو میں رکھیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں اور بھاری گاڑیوں کے قریب غیر ضروری اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…