اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ کے پی کے کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان

datetime 18  فروری‬‮  2026 |
Sohail Afridi
Sohail Afridi

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ایک نئی تنظیم قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی تحریک منظم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو رہا اور ذاتی ڈاکٹروں تک رسائی بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔انہوں نے بتایا کہ وہ “بانی رہائی فورس” کے نام سے ایک تنظیم تشکیل دے رہے ہیں جسے باقاعدہ رجسٹر کیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ فورس پُرامن انداز میں جدوجہد کرے گی اور عید کے بعد 22 فروری کو پشاور میں اس کے ارکان سے حلف لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا باقاعدہ نظم و نسق ہوگا اور قیادت اس شخصیت کے پاس ہوگی جسے عمران خان نامزد کریں گے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ کسی بھی تحریک سے پہلے مکمل تیاری ضروری ہے اور ان کی جدوجہد جمہوریت، آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے لیے ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پارٹی کے اندر اختلافات سے متعلق کہا کہ جو لوگ انہیں عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں وہ یاد رکھیں عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، جبکہ اس حوالے سے پیغامات کے بارے میں متعلقہ افراد سے پوچھا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…