منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کا 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کا اعلان

datetime 17  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران 40 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو مالی و راشن امداد دی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نگہبان رمضان پروگرام سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان برکت اور رحمت کا مہینہ ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان عقیدت سے مناتے ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک میں رمضان کی آمد کے ساتھ اشیائے خورونوش مہنگی ہو جاتی ہیں، جبکہ دیگر ممالک میں اس موقع پر رعایتی اسکیمیں اور خصوصی ڈسکاؤنٹ مراکز قائم کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ، ضلعی حکام، پرائس کنٹرول ادارے اور دیگر متعلقہ محکمے اس بار عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔وزیراعلیٰ کے مطابق اس مرتبہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مستحق افراد کو راشن لینے کے لیے قطاروں میں نہ لگنا پڑے، اسی مقصد کے تحت 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو “رمضان نگہبان کارڈ” فراہم کیے جا رہے ہیں جن میں سے تقریباً 4 لاکھ کارڈ تقسیم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کارڈ گھر کی دہلیز تک پہنچائے جا رہے ہیں اور ان کے ذریعے 10 ہزار روپے تک کی خریداری یا رقم نکلوائی جا سکتی ہے، جس کے لیے کسی علیحدہ ایکٹیویشن کی ضرورت نہیں اور ہزاروں اے ٹی ایم مشینوں سے رقم حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی دکاندار اضافی رقم طلب کرے تو فوری شکایت درج کروائی جائے، متعلقہ حکام کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امدادی رقم عوام کا حق ہے اور سہولت بازاروں میں بھی کارڈ استعمال کیا جا سکے گا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے مستحق افراد کو بھی 10 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔

مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور اس مقصد کے لیے خصوصی فورس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جو رمضان بھر قیمتوں کی نگرانی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سہولت بازار فعال کر دیے گئے ہیں تاکہ کم آمدنی والے افراد بھی مناسب قیمتوں پر خریداری کر سکیں۔

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ رمضان میں مستحق افراد کی مدد کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ فلاحی دسترخوان لگانے والوں کی فہرست تیار کی جائے گی اور حکومت کی جانب سے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔ بتایا گیا کہ صوبے کی 147 تحصیلوں میں تقریباً 300 دسترخوان مخیر افراد کے تعاون سے قائم کیے جائیں گے۔ثقافتی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بسنت کے موقع پر جس نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابلِ مثال ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…